روپے کی قدر میں تاریخی کمی، ڈالر127روپے کا ہو گیا

ڈالر کی قدر میں 1 پیسے کا اضافہ

کراچی: اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں تاریخی کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے امریکی ڈالر تین روپے 80 پیسے کے اضافے سے 127 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں چار روپے 40 پیسے اضافہ ہوا ہے اور ڈالر 124 روپے پر خریدا جبکہ 126 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت 125 روپے سے تجاوز کر گئی ہے، اس کی بنیادی وجہ زرمبادلہ کے ذخائر میں خطرناک کمی ہے، انہوں نے کہا کہ کشکول توڑنے نکلے تھے، میاں صاحب نے معیشت ہی توڑ ڈالی۔

زرمبادلہ میں کمی کی وجہ سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ  ہو رہا ہے، جمعہ کے روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 121 روپے 54 پیسے تھی۔

رواں سال کے آغاز میں ڈالر 110 روپے 50 پیسے پر تھا جس میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا اور آج روپے کی قدر میں کمی کے پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔


متعلقہ خبریں