نواز شریف، مریم کی اپیلیں کل سماعت کے لیے مقرر


اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیلیں منگل کے روز سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے یہ اپیلیں چیف جسٹس کو بھجوائی تھیں جنہوں نے دو رکنی بینچ مقرر کر دیا جو منگل سے ان اپیلوں کی سماعت شروع  کرے گا، بینچ میں جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہیں

ایون فیلڈ میں سزا یافتہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر نے پیر کے روز احتساب عدالت کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا اور اپیل کی تھی کہ احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم  قرار دیا جائے، درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ اپیل پر فیصلہ آنے تک احتساب عدالت کی سزا معطل کر کے مجرموں کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔

اپیل میں کہا گیا تھا کہ واجد ضیا ایک تفتیشی افسر تھے اور ان کا بیان ناقابل  قبول اور غیرمتعلقہ تھا جس کی بنیاد پر سزا نہیں دی جا سکتی۔


متعلقہ خبریں