بلاوایو : پاکستان کی شاندار کارکردگی، زمبابوے کی ٹیم 194رنز پر آؤٹ

بلاوایو : پاکستان کی شاندار کارکردگی، زمباوے کی ٹیم 194رنز پر آؤٹ|humnews.pk

بلاوایو: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان جاری ون ڈے سیریز میں میزبان ٹیم صرف 194 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

زمبابوے کے شہر بلاوایو میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم نے زبردست باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمباوے کے بلے بازوں کو جم کر کھیلنے نہ دیا جب کہ پوری ٹیم 200 رنز بھی مکمل نہیں کرسکی اور 194 کے معمولی ہدف پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان اور زمبابوے میں جاری پانچ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں میزبا ن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن زمبابوے کے بلے باز پاکستانی باؤلنگ کے سامنے ناکام ہوگئے۔ صرف 18 رنز پر ہی میزبان ٹیم کی دو وکٹیں گر گئیں لیکن اس کے بعد زمبابوین کپتان مساکڈزا اور موسیٰ کانڈا نے پارٹنر شپ بنائی اور اسکور 80 تک پہنچایا تاہم یہ پارٹنر شپ بھی زیادہ دیر نہ چل سکی اور حسن علی اسے توڑنے میں کامیاب ہوگئے۔

105 کے مجموعی اسکور پر مساکڈزا بھی صرف نصف سنچری بنا کر شعیب ملک کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔

عثمان خان نے چار اور حسن علی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم نے کامیابی اپنے نام کی تھی۔


متعلقہ خبریں