پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں زمبابوے کو شکست دے دی

بلاوایو : پاکستان کی شاندار کارکردگی، زمباوے کی ٹیم 194رنز پر آؤٹ|humnews.pk

بلاوائیو: پاکستان نے دوسرے ایک روزہ میچ میں 195 رنز کا ہدف بآسانی عبور کر کے زمبابوے کو نو وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستانی افتتاحی بلے باز فخر زمان نے عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا اور سنچری اننگ کھیل کر ٹیم کو بآسانی فتح دلائی۔

فخر زمان نے 117 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے۔ امام الحق نے 44 اور بابر اعظم نے 29 رنز بنائے۔

پاکستانی بالرز نے بھی میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ عظمان شینواری نے چار جب کہ حسن علی نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

میزبان زمبابوین ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 194 رنز بنا سکی تھی۔


متعلقہ خبریں