پی ٹی آئی نے اعلان کردیا : 21 جولائی کو اسلام آباد میں جلسہ ہوگا

پی ٹی آئی کا 21 جولائی کو اسلام آباد میں جلسے کا اعلان | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے 21 جولائی کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اس بات کا فیصلہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔ بنی گالہ میں ہونے والے اجلاس میں اسد عمر، زلفی بخاری، فیصل جاوید، عون چوہدری اور افتخار درانی نے شرکت کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی  نے اس ضمن میں کارکنان کو بھرپور تیاریاں کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

عمران خان نے 30 جون کو اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کے جاری کردہ  ابتدائی شیڈول کے مطابق پی ٹی آئی نے 23 جولائی کو اسلام آباد میں جلسہ کرکے انتخابی مہم کا اختتام کرنا تھا۔


متعلقہ خبریں