کرپٹ اور آز مائے ہو ئے سیاستدانوں کو ووٹ نہ دیں ، سراج الحق

وکلا کی منصوبہ بندی حکومت کے علم میں تھی، سراج الحق کا دعویٰ

کندھ کوٹ : امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ووٹ کی پرچی کو عام پرچی نا سمجھا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس ووٹ کی پرچی سے اپنے مقدر کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔

غوث پور میں استقبالیہ کیمپ سے خطاب کرتے ہوئےمتحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے مرکزی رہنما سینیٹر سراج الحق نے شرکا سے  کہا کہ کرپٹ اور آزمائے ہوے سیاستدانوں کو ووٹ نہ دیں۔

انہوں نے اپیل کی کہ کتاب کو ووٹ دیکر اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں اور اس کو تباہی سے بچائیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے استقبالیہ کیمپ پر جمع ہونے والے کارکنان سے خطاب کے دوران دعویٰ کیا  کہ اسلام پسندوں کی کامیابی کے بعد ملک سے کرپشن، اقربا پروری، غنڈہ گردی، بلیک میلنگ، بے حیائی اور بیروزگاری کا خاتمہ کر دیں گے۔

ایم ایم اے کے مرکزی رہنما نے کہا کہ سندھ  کی عوام نے ہمیشہ  وڈیروں و جاگیرداروں کو ووٹ دیا اور پاکستان  پیپلزپارٹی نے سندھ کو تباہ کردیا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ اہل کشمور و کندھ کوٹ سے اپیل کرنے آیا ہوں کہ جاگیرداروں اور وڈیروں کو شکست دے کر متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں کو کامیاب کرائیں۔


متعلقہ خبریں