تربیلہ اور منگلا کی سطح بلند، دریاؤں کے بہاؤ میں تیزی

نئے ڈیموں کی تعمیر، کے پی کے افسران، واپڈا اور ججز کا بھی فنڈز دینے کا اعلان | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد:  بارشوں کے باعث دریاؤں اور ڈیموں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے لگا ہے، تربیلہ ڈیم میں پانی کی سطح تین سو چار فٹ اور منگلا ڈیم میں ایک سو تیس فٹ بڑھ گئی ہے۔

تربیلہ ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح ایک ہزار چار سو 27 فٹ ہے، ڈیم میں پانی کا  ڈیڈ لیول ایک ہزار 386 فٹ ہے جب کہ تربیلا ڈیم کا انتہائی لیول ایک ہزار 550  فٹ ہے، دو روز کے دوران ڈیم میں پانی کی سطح تین سو چار فٹ بلند ہوئی ہے۔

منگلا ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح ایک ہزار ایک سو 25 فٹ تک پہنچ گئی ہے، منگلا  کا   ڈیڈ لیول ایک ہزار 50 فٹ ہے جب کہ پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح ایک ہزار 242  فٹ ہے۔

محکمہ آبپاشی کے مطابق دریائے سندھ میں چشمہ بیراج پر پانی کی آمد دو لاکھ 20 ہزار دو سو کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 40 ہزار کیوسک ہے جب کہ دریائے کابل میں پانی کی آمد اور اخراج 65 ہزار سات سو کیوسک ہے ۔

اسی طرح دریائے جہلم میں پانی کی آمد 34 ہزار تین سو کیوسک اور اخراج 20 ہزار کیوسک ہے جب کہ دریائے چناب میں پانی کی آمد 83 ہزار کیوسک اور اخراج 49 ہزار نو سو کیوسک ہے۔

جناح بیراج میں پانی کی آمد دو لاکھ نو ہزار چار سو کیوسک اور اخراج  دو لاکھ تین ہزار پانچ سو کیوسک ہے جب کہ تونسہ بیراج میں پانی کی آمد دو لاکھ ایک ہزار پانچ سو کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 87 ہزار کیوسک ہے۔

گدو بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 30 ہزار کیوسک اور اخراج نوے ہزار کیوسک جب کہ سکھر بیراج میں پانی کی آمد  76  ہزار کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک ہے۔

کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 35 ہزار آٹھ سو کیوسک اور اخراج پانچ سو کیوسک ہے۔


متعلقہ خبریں