آپریشن ردالفساد: پنجاب سے پانچ دہشت گرد اور سہولت کار گرفتار


راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے پنجاب  کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے  پانچ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھرمیں کامیابی سے جاری آپریشن ردالفساد  کے تحت پنجاب رینجرز اور پولیس نے انسداد دہشت گردی آپریشن کیا اور پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لاہور اور ڈی جی خان سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں کاررو ائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 24 مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والا  اسلحہ بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔

آپریشن ردالفساد کا آغاز 2014 میں پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر ہونے والے بدترین دہشت گرد حملے کےبعد کیا گیا تھا ۔

اب تک آپریشن ردالفساد  کے تحت مختلف کارروائیوں کے دوران متعدد  دہشت گردوں کو ہلاک اور گرفتار کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے مجرمان کے  کئی ٹھکانے بھی آپریشن کے دوران مکمل طور پر تباہ کیے ہیں۔


متعلقہ خبریں