کے پی فوڈ اتھارٹی: غیرمعیاری مشروبات بنانے والی فیکٹری سیل


مردان: خیبرپختونخوا (کے پی) فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری اشیا تیار کرنے والی فیکٹری سیل کردی ۔

ہم نیوز کے مطابق کے پی فورڈ اتھارٹی کی جانب سے مردان کے علاقے مایار میں غیر معیاری مشروبات تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر  تمام سامان تحویل میں لے لیا گیا۔

کے پی فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر آپریشن ذیشان محسود کے مطابق مذکورہ فیکٹری میں غیر معیاری مشروبات تیار کیے جاتے تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ غیرمعیاری مشروبات پر ملٹی نیشنل کمپنیوں کے لیبلز چسپاں کرکے مختلف علاقوں میں فروخت کی خاطرفراہم کیے جاتے تھے۔

کے پی فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر کے مطابق  فیکٹری سے بھاری مقدار میں غیر معیاری مشروبات کی تیاری میں استعمال ہونے والا سامان برآمد ہوا ہے جسے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فیکٹری سیل کردی گئی ہے۔

ڈائریکٹر آپریشن نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اس طرح کی کسی بھی فیکٹری کو کام نہیں کرنے دیں گے جو حفظان صحت کے اصولوں کا خیال نہ رکھے۔

ذیشان محسود کے مطابق ایسی فیکٹریاں انسانی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہیں۔


متعلقہ خبریں