چاول کی برآمدات دو ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں

rice

چاول مزید مہنگا ہونے کا خدشہ


کراچی: رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی کاوشوں سے چاول کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ مالی سال  کے دوران چاول کی برآمدات دو ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں۔

رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر نائب چیئرمین رفیق سلمان کے مطابق مالی سال 18-2017 کے دوران 40 لاکھ  23  ہزار میٹرک ٹن چاول برآمد کیا گیا جب کہ 17-2016 کے اسی عرصے میں  34  لاکھ  46 ہزار میٹرک ٹن چاول برآمد کیا گیا تھا۔

رفیق سلمان کے مطابق مالی سال 18-2017 کے دوران مقدار کے لحاظ سے 16.6 فیصد اضافی چاول برآمد کیا گیا جب کہ مالیت کے لحاظ سے چاول کی فروخت میں 27.7  فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مالی سال 18-2017 کے دوران باسمتی چاول کی برآمدات پانچ لاکھ ایک ہزار میٹرک ٹن رہیں۔

سینئر نائب چیئرمین رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کینیا کے ساتھ خصوصی ڈیوٹی کی سہولت کے لیے دوبارہ مذاکرات کیے جائیں جب کہ انڈونیشیا اور تھائی لینڈ بھی چاول کی برآمدات کے لیے بہترین مارکیٹ ہیں اور اگر حکومت کوشش کرے تو پاکستان ان ممالک کو بھی چاول برآمد کر سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں