امریکہ روس مذاکرات کا فائدہ دنیا کو ہو گا، عبداللہ حسین ہارون


اسلام آباد: نگراں وفاقی وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون نے کہا ہے کہ بھارت کو اپنی غلطیوں کا احساس کرنا ہوگا، امریکی اور روسی  صدور کے مذاکرات کا فائدہ دنیا کو ہو گا۔

عبداللہ حسین ہارون نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر اور روسی وزارت خارجہ میں بات چیت دیکھنے کے لائق ہے کیونکہ کوئی نہیں کہہ سکتا کہ عالمی منظر نامے پر کیا ہونے جا رہا ہے۔

انہوں نےکہا کہ نیو آرڈر کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اب عالمی منظر نامے  پر صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے، دنیا میں آہستہ آہستہ نئے اتحاد بنیں گے۔

نگراں وزیر خارجہ نے کہا کہ سب چاہتے ہیں کہ ہمسائے اور عالمی برادری ہمیشہ خوش رہیں اور اب ویسے بھی نئی نسل معاشی ترقی اور تعلیم کی طرف دیکھتی ہے۔

عبداللہ حسین ہارون نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی اب بھی پرانے مسائل سے دو چار ہے، افغانستان،  بھارت اور دہشتگردی جیسے چیلنج ہمارے سامنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے فیصلہ ساز اپنی 30 سال سے کم آبادی کی خواہشات کو سامنے نہیں رکھ رہے۔


متعلقہ خبریں