اب گاڑی میں بیٹھ کر فضاؤں کی سیر کرنا ہوا ممکن

اب گاڑی میں بیٹھ کر فضاؤں کی سیر کرنا ہوا ممکن |humnews.pk

اسلام آباد: گاڑی میں فضاؤں کی سیر کرنا خواب نہیں رہا کیوں کہ اب آپ کی گاڑی چلے گی نہیں بلکہ ہوا میں اُڑے گی۔ جی ہاں، امریکی کمپنی نے اُڑنے والی ”ڈرون ایئر بس” متعارف کرادی ہے اور اب یہ گاڑی ہواؤں میں اڑنے کو تیار ہے تاہم  یہ اگلے برس مارکیٹ میں آئے گی۔

کمپنی کے مطابق ایئر بس اگلے سال مارکیٹ میں دستیاب ہوگی جب کہ اسے چلانے کے لیے پائلٹ کو باقاعدہ ٹریننگ دی جائے گی۔

ایئر بس دراصل ایک ایسی گاڑی ہے جو ہوا میں اُڑنے اور زمین پر چلنے دونوں کاموں کی صلاحیت رکھتی ہے جب کہ دو سیٹوں پر مشتمل فلائنگ بس میں ٹی وی، آئی ٹریکنگ اور ٹچ اینڈ وائس کنٹرول سسٹم شامل ہے۔

اس مختلف اور جدید  گاڑی میں دو ہارس پاور بیٹریز استعمال کی گئیں ہیں جب کہ اس میں نصب چار پنکھے ٹیک آف اور لینڈنگ میں مدد دیں گے۔ ایئر بس کی ایک اور خصوصی بات یہ ہے کہ اسے موبائل کے ذریعے بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

گاڑیوں میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے یہ جدید اور نیا اضافہ یقینی طور پر خوش آئند ہے لیکن ابھی چھ ماہ کا انتظار باقی ہے اس کے بعد آپ سڑک پر نہیں بلکہ ہواؤں میں سفر کررہے ہوں گے۔


متعلقہ خبریں