ن لیگیوں کو گدھا کہنے پر عمران خان کی طلبی


اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان(ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو انتخابی مہم کے دوران امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کے لیے غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر نوٹس جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین کو نوٹس ذرائع ابلاغ (میڈیا) میں آنے والی خبروں کی بنیاد پر کیا گیا۔ نوٹس میں عمران خان کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔

19 جولائی بروز جمعرات کو ای سی پی کا چار رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے (ن) لیگی ورکرز سے متعلق کہا تھا کہ نواز شریف کا استقبال کرنے والے گدھے ہیں۔


متعلقہ خبریں