روسی صدر پیوٹن کا اڑنے والا جہاز یا بنگلہ ؟

پیوٹن کے ایک طیارے کی قیمت اربوں روپوں میں |humnews.pk

اسلام آباد:  روسی صدر ولادی میر پیوٹن چارایسے طیاروں کے بھی مالک ہیں جن کی قیمتیں اربوں روپوں میں ہیں۔ وہ قیمتی گاڑیوں و جہازوں کے دلدادہ گردانے جاتے ہیں۔

روسی صدر دو دن پہلے جس طیارے میں سفر کرکے ہیلسنکی پہنچے تھے اس کی مالیت 63 ارب 92 کروڑ روپے سے زائد ( 500 ملین ڈالر) ہے۔

جہاز میں موجود ٹائلٹ سے لے کرکنگ سائزبیڈ اور جم میں ہر چیز گولڈ پلیٹڈ ہے اوراس طیارے کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ یہ ریڈار میں بھی کم دکھائی دیتا ہے۔

جہاز کا کلاسک اسٹائل پرمبنی فرنیچر بھی اپنی مثال آپ ہے۔ پیوٹن کے لیے ایک بڑا آفس بھی موجود ہے لیکن بات یہی ختم نہیں ہوتی بلکہ روسی حکام نے طیارے میں اعلی درجے کا مواصلاتی نظام (Advance communication system)  نصب کیا ہوا ہے جو مینجمنٹ سینٹر کے طور پر کام کرتا ہے۔

طیارے کے اندر کانفرنس اسٹائل میٹنگ روم بھی موجود ہے۔ ورزش کا شوق رکھنے والے پیوٹن جہاز کے جم کی بدولت چست رہتے ہیں اور اسی طرح کیچن میں کھانے پینے کی تمام اشیا بھی ان کے لیے دستیاب ہوتی ہیں۔

بلیک بیلٹ کے حامل پیوٹن کے جہاز میں بنے کواریڈوڑ میں ریلکس ہونے کے لیے بڑے بڑے صوفے بھی ہیں۔

روسی صدر پیوٹن کا یہ طیارہ کسی اڑتے ہوئے بنگلے سے کم نہیں ہے اوراس میں دنیا کی بھر کی تمام سہولیات موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں