پہلے بھی لڑے ہیں، اب بھی لڑتے رہیں گے، بلاول بھٹو


چنیوٹ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے خلاف ہمیشہ اتحاد بنے ہیں، ہم پہلے بھی لڑے ہیں اور اب بھی لڑتے رہیں گے۔

چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نظریاتی بحران کو ہم ختم کریں گے کیونکہ پیپلز پارٹی ہی پنجاب کے مسائل کو حل کرسکتی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کی جانب سے محبت پر مشکور ہوں، پنجاب میں ہمارا بھرپور استقبال کیا گیا جو کبھی بھول نہیں سکتا، پنجاب کے عوام پیپلز پارٹی کی جانب دیکھ  رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام پیپلز پارٹی کے خلاف سازشوں سے واقف ہے، پنجاب کو دو جماعتوں نے ذاتی نظریے کے لیے استعمال کیا لیکن پیپلز پارٹی پارلیمنٹ میں آ کر آئین کو مضبو ط کرے گی۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ سیاست ایک جدوجہد کا نام ہے اس لیے شہید بے نظیر بھٹو کے نامکمل مشن کو مکمل کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ  پیپلز پارٹی شفاف انتخابات کا انعقاد چاہتی ہے مگر پی ٹی آئی کا مقصد جمہوریت نہیں۔


متعلقہ خبریں