پی ٹی آئی نے انتخابات سے قبل ن لیگ کی ایک اور وکٹ اڑا دی

پی ٹی آئی نےا لیکشن کے قریب ن لیگ کی وکٹ گرا دی | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ انتخابات کے انعقاد سے صرف چھ دن قبل اپنی سب سے بڑی سیاسی  مخالف جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ایک اور وکٹ اڑا دی۔

سابق رکن پنجاب اسمبلی سید تابش الوری نے پی ایم ایل (ن) سے علیحدگی اختیارکرکے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکرلی۔

انہوں نے پی ٹی آئی  میں شمولیت کا اعلان سینیٹر چوہدری سرور سے ملاقات کے دوران کیا۔

ملاقات کے موقع پر پی ٹی آئی کے سینیٹر چوہدری سرور نے کہا کہ سید تابش الوری کی شمولیت سے پاکستان تحریک انصاف ڈویژن میں مزید مضبوط ہوئی ہے۔

چوہدری سرور نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے این اے 172 میں ق لیگی امیدوار طارق چیمہ کے خلاف اپنا امیدوار کھڑا نہیں کیا لیکن طارق چیمہ این اے 171 میں ہمارے امیدوار کے خلاف الیکشن لڑ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ق لیگ کے امیدوار طارق بشیر چیمہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔

سینیٹر چودھری سرور نے کہا کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو ق لیگ کے امیدوار کی جانب سے کی جانے والی خلاف ورزی سے آگاہ کردی ہے۔


متعلقہ خبریں