فیفا ورلڈ کپ 2018:شائقین،ناظرین اورسامعین کا بھی ریکارڈ بناگیا

فیفا ورلڈ کپ 2018 میں شائقین کی تاریخی تعداد کی شرکت |humnews.pk

اسلام آباد: کھیلوں کی دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ فیفا ورلڈ کپ 2018 نے تاریخ میں شائقین کی سب سے بڑی تعداد کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا۔

شائقین، ناظرین اورسامعین کے لحاظ سے نئی تاریخ رقم کرنے والے فٹبال ورلڈ کپ 2018 کے میچوں کو دیکھنے کے لیے پوری دنیا سے چھ لاکھ افراد نے روس کا رخ کیا۔

ٹی وی پر فٹ بال میچوں کو دیکھنے والے ناظرین کی تعداد 91 لاکھ اور ریڈیو کے ذریعے میچوں کی تفصیلات جاننے والوں کی تعداد 42 لاکھ رہی۔

انٹرنیٹ پر 36 لاکھ شائیقن فٹ بال نے میچوں کو دیکھا۔ فیفا کی آفیشل ویب سائٹ کو ایک مہینے میں 38 لاکھ افراد نے وزٹ  کیا جو ایک تاریخی ریکارڈ ہے۔

روس میں منعقدہ  یہ تاریخی ایونٹ اپنے اختتام کے بعد بھی کئی دہائیوں کے لیے اپنی یادیں چھوڑ گیا ہے۔

ماہرین کی جانب سے اس ورلڈ کپ کوفٹ بال کی دنیا کا سب سے زیادہ ڈرامائی ایونٹ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

فٹ بال ورلڈ کپ کے انعقاد  سے قبل یورپی یونین کی طرف سے روس میں ورلڈ کپ کرانے کے فیصلے کی شدید مذمت کی گئی تھی اور طویل عرصے تک سیکیورٹی کے مسائل پر بھی بحث بھی ہوتی رہی تھی لیکن روس نے ثابت کردیا کہ وہ دنیا کا سب سے بڑا فٹ بال ایونٹ کرانے کی اہلیت و صلاحیت رکھتا ہے۔


متعلقہ خبریں