انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کرکٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان

فوٹو: فائل


لندن: انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

سیریز کا واحد ٹی 20 میچ پانچ مئی کو انگلینڈ کے شہر کارڈف میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور انگلینڈ  کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے آٹھ مئی کو اوول میں، دوسرا گیارہ مئی کو جب کہ تیسرا ون ڈے 14 مئی کو برسٹل میں کھیلا جائے گا۔ اسی طرح 17 مئی کو چوتھا اور 19 مئی کو پانچواں میچ ہوگا۔

پاکستان آئندہ سال منعقد ہونے والے ورلڈ کپ سے قبل ایک ٹی 20 اور پانچ ون ڈے میچز کھیلے گا۔

اس وقت پاکستانی ٹیم زمبابوے میں پانچ روزہ ون ڈے سیریزمیں مصروف ہے جس کے دو میچ باقی ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے اور باقی میچوں میں بھی بہترین کھیل کھیلنے کے لیے پرعزم ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی بہتر کارکردگی اسی تسلسل سے جاری رہی تو آئندہ ٹورنامنٹ بھی پاکستان کے نام ہوسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں