پی پی پی نظریات کی سیاست کررہی ہے، شیری رحمان


اسلام آباد: پاکستان پییپلزپارٹی کی مرکزی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی دہشت گردی کی سیاست کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی نظریات کی  سیاست کررہی ہے  اور ہم جمہوری عمل کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

’ہم نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے امریکہ میں پاکستان کی سابق سفیر نے کہا کہ  بلاول بھٹو کا یہ پہلا الیکشن ہے اور پیپلزپارٹی پنجاب میں بھرپور جلسے کررہی ہے لیکن  پشاور میں جلسے کرنے کی اجازت نہیں ملی ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ عام انتخابات میں سیاسی پارٹیوں کوتحفظ فراہم کرنا ضروری ہے اور شفاف الیکشن کرانا نگراں حکومت کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 60 فیصد آبادی غذائی قلت کا شکار ہے۔


متعلقہ خبریں