پرندوں کےساتھ فضاؤں کی سیر

پرندوں کےساتھ فضاؤں کی سیر|humnews.pk

اسلام آباد: پرندوں کو کھلی فضا میں آسمان کی بلندیوں کو چھوتا دیکھ کر ہمارے دل میں بھی ان کے ساتھ ہواؤں میں سفر کرنے کی خواہش تو ضرور ہوتی ہے البتہ بس یہ خواہش ایک خواب ہی بن کر رہ جاتی ہے لیکن آج ہم آپ ایک ایسے شخص سے ملوا رہے ہیں جس نے خوابوں میں نہیں بلکہ حقیقت میں اپنی ساری زندگی پرندوں کے ساتھ  پرواز کرتے گزار دی۔

جی ہاں،اسکاٹ لینڈ میں پرڈمین کے نام سے مشہورایک فرانسیسی شخص کرسٹین نے اپنی پوری زندگی پرندوں کی دیکھ بھال میں وقف کردی۔

یہ کہانی اس وقت شروع ہوئی جب 58 سالہ کرسٹین نے 1995 میں جرمنی سے سوئیڈن ہجرت کرنے والے پرندوں کی مشکلات دیکھتے ہوئے ان کی مدد کا فیصلہ کیا۔ کرسٹین خود محکمہ موسمیات سے وابستہ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پرندوں کے مسائل حل کرنے کے لیے کرسٹین نے ٹو سیٹر الٹرا لائٹ ائیر کرافٹ لیا اور پرندوں کے ساتھ پرواز کرنا شروع کی۔

کرسٹین کے مطابق شروع میں پرندوں سے دوستی اور اُن کی رہنمائی کرنا انتہائی مشکل کام تھا لیکن وقت وقت کے ساتھ ساتھ وہ اُن سے مانوس ہونے لگے اور پرندوں کے ہموراہ فضاؤں کی سیر کرنے لگے۔

کرسٹین کے اس عمل نے باقی سیاحوں کو بھی اپنی جانب متوجہ کیا اور آج مختلف ممالک کے سیاح اب کرسٹین کے ائیر کرافٹ میں بیٹھ کر پرندوں کے ساتھ پرواز کرتے ہیں۔

یہ پرواز 35 منٹس سے بھی طویل ہوجاتی ہے کیوں کہ آپ پرندوں کے اتنے نزدیک ہوتے ہیں کہ انہیں باآسانی ہاتھ بھی لگا سکتے ہیں جب کہ جہاز کو قدرتی مناظر کے ساتھ ساتھ اسکاٹ لینڈ کے خوبصورت محلات اور دریاوں کے اُوپر سے بھی گزرا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں