نئی رینکنگ : پاکستانی کھلاڑی تیسرے نمبر پر

نئی رینکنگ فہرست، پاکستانی کھلاڑی تیسری نمبر پر|humnews.pk

اسلام آباد: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق بیٹنگ میں تیسری پوزیشن پاکستانی اسٹار بابراعظم کی ہے جب کہ باؤلنگ میں بھی پاکستان تیسرے نمبر پر ہے۔

یہ فہرست انگلینڈ اور بھارت کی ون ڈے سیریز مکمل ہونے کے بعد جاری کی گئی ہے۔

نئی رینکنگ کے مطابق بیٹنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی پہلی اور پاکستانی بلے باز بابراعظم تیسری پوزیشن پرہیں

انگلینڈ کے جو روٹ کا خود کو دنیا کے بہترین بیٹسمین ثابت کرنے کے لیے ویرات کوہلی سے مقابلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں جو روٹ نے بھارت کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں دو سنچریز کی مدد سے 216 رنز بنائے اور ٹاپ اسکورر رہے لیکن کوہلی سے پہلی پوزیشن چھین لینے کا ان کا خواب پورا نہ ہو سکا۔

فہرت کے مطابق باؤلنگ میں بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمرا کی حکمرانی برقرار ہے جب کہ افغانستان کے راشد خان دوسرے اور پاکستانی فاسٹ باؤلر حسن علی تیسرے نمبر پر ہیں۔

اسی طرح آل راؤنڈر کی فہرست میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے اور پاکستان کے محمد حفیظ دوسرے نمبر پر ہیں۔


متعلقہ خبریں