راولپنڈی: میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان کل کیا جائے گا

راولپنڈی: میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان کل کیا جائے گا

راولپنڈی: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن میٹرک کے سالانہ نتائج  کا اعلان کل کیا جائے گا۔

ہم نیوز کے مطابق راولپنڈی آرٹس کونسل میں منعقد تقریب میں نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ تقریب کے مہمان خصوصی نگراں صوبائی وزیر برائے زراعت و فوڈ پلاننگ سردار تنویر اقبال ہوں گے۔

تقریب میں پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا میں انعامات بھی تقسیم کیے جائیں گے۔

رواں برس راولپنڈی میں میٹرک کے امتحانات کے دوران فزکس اور انگریزی کے پرچے آؤٹ ہوگئے تھے جس پر بورڈ نے آؤٹ ہونے والے پرچے دوبارہ لینے کا بھی فیصلہ کیا تھا لیکن ایک طالبعلم  کی جانب سے اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا گیا تھا۔

درخواست گزار  کا موقف تھا کہ پرچے انتظامیہ کی غفلت کے باعث آؤٹ ہوئے اس میں تمام طبا و طالبات کا کوئی قصور نہیں ہے، اس لیے اس فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

لاہور ہائی کورٹ نے فریقین کا مؤقف سننے کے بعد فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔


متعلقہ خبریں