انتخابی امیدواروں نے ضابطہ اخلا ق کی دھجیاں اڑا دیں

ملک بھرمیں امیدواروں کی خلاف ورزیاں، ہزاروں کو شوکاز جاری|humnews.pk

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) کے وضع کردہ ضابطہ اخلاق کی ہزاروں انتخابی امیدواروں نے دھجیاں اڑا دیں۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گیارہ ہزار 93 انتخابی امیدوار ای سی پی کے اعلان کردہ  ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔

الیکشن کی مانیٹرنگ ٹیموں نے دو ہزار 330 امیدواروں کو شوکاز نوٹس جاری کیے ہیں، 404 کو وارننگ دی ہے اور 43  پر جرمانے کیے ہیں۔

مانیٹرنگ ٹیموں نے دولاکھ 18 ہزار ایسے سائز کے بینرز اور ہولڈنگ کو بھی  ہٹوایا ہے جن کو لگانا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی تھی۔

ہم نیوز کو موصولہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں ایک لاکھ۔، سندھ میں 70 ہزار، خیبر پختونخوا(کے پی) میں 45 ہزار اور بلوچستان میں 3 ہزار انتخابی بینرز اور ہولڈنگز ہٹائے گئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں پانچ  ہزار 725 ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں ایک ہزار 340 امیدواران کو شوکازنوٹس دیا گیا جبکہ 248 کو وارننگ دی گئی۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 38 انتخابی امیدواروں کوجرمانہ کیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق سندھ میں ضابطہ اخلاق کی 3144 خلاف ورزیاں ہوئیں۔ 672 کو شوکاز نوٹس دیا گیا اور 103 کو واننگ دی گئی۔ ایک امیدوار پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

خیبرپختونخوا میں 2087 خلاف ورزیاں ہوئیں۔ 315 کو شوکازدیا گیا اور 51  کو وارننگ دی گئی۔ چار پر جرمانے عائد کیے گئے۔

الیکشن کمیشن کے وضع کردہ ضابطہ اخلاق کی بلوچستان میں 147 خلاف ورزیاں ہوئیں۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق تین کو شوکازدیاگیا اور دو کو وارننگ جاری کی گئی۔


متعلقہ خبریں