الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جنرل انفارمیشن سینٹرز قائم

بدین کے حلقہ پی ایس 70 ماتلی میں پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی شروع

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے تمام صوبائی، ریجنل اور ضلعی دفاتر میں جنرل الیکشن انفارمیشن سینٹرز قائم کردیے ہیں۔

ای سی پی  کے مطابق انفارمیشن سینٹرز کی تفصیلات الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی مہیا کردی گئی ہیں۔ ان سینٹرز سے پولنگ اسٹیشنوں اور الیکشن 2018  کے حوالے سے معلومات حاصل کی جاسکتی ہے۔

رائے دہندگان (ووٹرز) شارٹ میسج سروس  8300  پر شناختی کارڈ نمبر بھیج کر ووٹ کے اندراج،  قومی و صوبائی حلقہ انتخاب اور پولنگ اسٹیشن کی تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔

ای سی پی کی جانب سے ان سینٹرز کا قیام عوام الناس اور رائے دہندگان کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے۔

25 جولائی 2018 کو ملک بھرمیں عام انتخابات کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کے لیے سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم کا سلسلہ جاری ہے۔

سیاسی جماعتیں اور ان کے نامزد انتخابی امیدواران رائے دہندگان کو اپنی جانب مائل کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم عوام الناس کا حتمی فیصلہ 25 جولائی کو سامنے آئے گا۔


متعلقہ خبریں