اسحاق ڈار کی گرفتاری کے لیے انٹرپول کو خط جاری

مہنگی بجلی کی قیمتیں مزید بڑھیں گی، پیٹرولیم کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گا، وزیر خزانہ

اسلام آباد: سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ کے اجرا کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ریڈ وارنٹ کی منظوری قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست پر دی گئی، وزارت داخلہ کی ہدایت پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انٹرپول کو خط لکھ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے انٹرپول کو اسحاق ڈار کی برطانیہ سے گرفتاری میں مدد کی درخواست کی ہے، اسحاق ڈار کی گرفتاری کا ریفرنس انٹرپول کے سیکرٹری جنرل کے فرانس میں واقع دفتر ارسال کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے کی طرف سے انٹرپول کو بھجوائے گئے خط کے ساتھ اسحاق ڈار کو احتساب عدالت کی طرف سے اشتہاری قرار دینے سمیت ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری اور اثاثہ جات ریفرنس کی تفصیلات منسلک ہیں۔

12 جولائی کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے یہ حکم جاری کیا تھا کہ اسحاق ڈار کو پاکستان واپس لانے کے لیے ملک بھر کی تمام ایگزیکٹو اتھارٹیز سیکرٹری داخلہ کی مکمل معاونت کریں، عدالت نے تنبیہ کی تھی کہ اگر کسی نے تعاون نہ کیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں