نوازشریف اور مریم کو ووٹ کی طاقت سے باہرلانا ہے، شہباز شریف

ننکانہ میں تین ن لگتے ہیں اس لئے ن لیگ کو تین گنا زیادہ ووٹ ملیں گے، شہباز شریف | urduhumnews.wpengine.com

سرگودھا: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز عوام کے ووٹ کی طاقت سے باہر آئیں گے۔

سرگودھا میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نوازشریف پرکرپشن کےالزامات لگاتےرہے لیکن پشاورمیٹرو کا ٹھیکہ بلیک لسٹ کمپنی کودیا گیا جس میں 40 ارب روپے کی کرپشن ہوئی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ عمران خان نےخیبرپختونخوا کابیڑہ غرق کردیا، کرپشن کی بات کرنےوالےپشاورہائی کورٹ کافیصلہ پڑھ لیں، پشاورمیٹرومیں عمران خان کی کمیشن پکڑی گئی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ  عمران خان کی جھوٹی سیاست کا 25 جولائی کوخاتمہ ہوگا، اگرعمران خان کہے لاہور کو پشاور بنا دوں گا تو سیاست چھوڑ دوں گا وہ  یوٹرن لینے کے ماہر ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے جلسہ کے حاضرین سے سوال کیا کہ آج عمران خان کے جلسے خالی ہیں، وزیراعظم کیسے بن سکتے ہیں؟ نیازی دن رات جھوٹ بولتا ہے،الزام تراشی کرتا ہے، عمران خان مجھ پرمنصوبوں میں کمیشن لینےکا الزام لگاتے رہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ آئندہ حکومت ملی تو پاکستان کوعظیم اور بھارت سے  زیادہ ترقی یافتہ ملک بناؤں گا، پاکستان کوملائیشیا اورترکی جیسا بنانےکی کوشش کروں گا۔

شہبازشریف نے کہا کہ بنگلہ دیش اور ہندوستان آج ہم سے بہت آگے چلے گئے، ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود ہمارے ہاتھ میں کشکول ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ہندوستان سے آگے نہیں لے گیا تو نام شہباز شریف نہیں ہو گا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں نےعوام کی جو خدمت کی ہے وہ آپ کے سامنے ہے دوسری طرف عمران خان کہتا ہے شہباز شریف بہت خطرناک آدمی ہے وہ ایک لمحہ کہے گا کالج بنا کردوں گا، اگلے منٹ میں کہے گا نہیں بنا کر دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے پاکستان کوایٹمی طاقت بنایا امریکہ نے نوازشریف کو پانچ ارب ڈالرکی پیش کش کی تھی، ملک سے لوڈشیڈنگ کاخاتمہ نوازشریف نےکیا، سی پیک نوازشریف لائےلیکن انہیں جیل میں ڈالاگیا۔

انہوں نے عوام نے وعدہ کیا کہ مہاتیرمحمد اور طیب اردوان سے سیکھوں گا، موقع ملا تو سرگودھا میں میڈیکل یونیورسٹی بناؤں گا۔


متعلقہ خبریں