لاس اینجلس: سپر اسٹور میں فائرنگ، خاتون ہلاک


لاس اینجلس: امریکی شہر لاس اینجلس کے سپر اسٹور میں شہریوں کو یرغمال بنانے والے مسلح شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم کی فائرنگ سے ایک خاتون بھی ہلاک ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لاس اینجلس میں نامعلوم شخص نے ہفتے کی شام پولیس پر فائرنگ کردی، پولیس کے تعاقب کرنے پر مسلح شخص سپر اسٹور میں داخل ہو گیا اور شہریوں کو یرغمال بنا لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے سپر اسٹور میں داخل ہونے سے قبل اپنی منگیتر اور دادی پر بھی فائرنگ  کی اورانہیں اپنی گاڑی سے نیچے اتار دیا تھا۔

ملزم نے اسٹور میں گھستے ہی اندھا دھند فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر خاتون اسٹور منیجر ملیدا کورڈو ہلاک ہوگئی۔

پولیس کی بھاری نفری نے سپراسٹور کا محاصرہ کر لیا اور تقریباً تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی، ملزم کی فائرنگ سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع  ہے۔


متعلقہ خبریں