ریحام سے شادی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی، عمران خان


لندن: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جمائما اور میں آج بھی بہت اچھے دوست ہیں، بشریٰ بی بی کا چہرہ شادی سے پہلے نہیں دیکھا تھا۔

عمران خان نے برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں نے آج سے پہلے ریحام خان کے بارے میں کچھ نہیں کہا، ریحام خان سے شادی اُن کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔

عمران خان نے دعویٰ کیا کہ شادی سے پہلے بشریٰ بی بی کا چہرہ تک نہیں دیکھا تھا صرف اُن کی ایک پرانی تصویر دیکھی تھی اور بشریٰ بی بی کو دیکھے بغیر ہی رشتہ بھیج دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ شادی سے پہلے جب بھی بشریٰ بی بی سے ملاقات ہوئی انہوں نے چہرے پر نقاب کیا ہوتا تھا اور شادی کے بعد جب بشریٰ بی بی کو دیکھا تو مجھے بالکل مایوسی نہیں ہوئی۔

عمران خان نے کہا کہ وہ بشریٰ بی بی کے ساتھ خوش اور مطمئن ہیں اور وہ اُن کے کردار اور ذہانت کی بہت عزت کرتے ہیں جب کہ صوفیانہ طرز عمل میں بشریٰ بی بی کو دیگر سے بہت بلند پایا۔


متعلقہ خبریں