مریم نواز کے ٹوئٹر پر ’’ ووٹ کو عزت دو ‘‘ کا نعرہ

میاں نوازشریف جلد گھر ہوں گے،مریم نواز کا ٹویٹ

راولپنڈی: مریم  نواز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک بار پھر ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگا دیا گیا، سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کو جیل میں قیدی نمبر بھی الاٹ کر دیا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک اور ٹویٹ کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’’تعظیم  کرو تکریم کرو، میرے حق کی نہ تذلیل کرو ‘‘

نواز شریف اور مریم نواز کو اڈیالہ جیل میں قیدی نمبر الاٹ کردیا گیا ہے جس کے مطابق نواز شریف کو قیدی نمبر 1421 جب کہ مریم نواز کو قیدی نمبر 1422  الاٹ کیا گیا ہے۔

احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ (لندن فلیٹس) ریفرنس میں نواز شریف کو دس سال اور مریم نواز کو سات سال قید بامشقت کی سزا دی گئی ہے اور دونوں اڈیالہ جیل میں سزا کاٹ  رہے  ہیں۔

احتساب عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے موقع پر نواز شریف اور مریم نواز بیرون ملک تھے اور 13 جولائی کو وطن واپسی پر دونوں کو قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے گرفتار کر لیا تھا۔

نواز شریف اور مریم نواز کو پہلی رات ہائی سیکیورٹی زون اڈیالہ جیل میں رکھا گیا تھا اور اگلے روز نواز شریف اور مریم نواز کو اڈیالہ جیل میں کیٹیگری بی دی گئی تھی تاہم مریم نواز نے کیٹیگری بی لینے سے انکار کر دیا تھا وہ اب عام خواتین کے ساتھ اپنی سزا کاٹ رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں