25 جولائی انصاف کا دن ہوگا، چودھری نثار علی خان


ٹیکسلا: چودھری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ 25 جولائی انصاف کا دن ہوگا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ عوام کو چاہیئے کے وہ کارکردگی اور کردار کو ووٹ دیں۔

وہ ٹیکسلا میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے  کہا کہ ٹیکسلا کوتحصیل کا درجہ دیا۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا کہ وہ گزشتہ 34 سال سے واہ اور ٹیکسلا کی خدمت کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست کا مرکز و محورہمیشہ اپنے حلقے کی خدمت کو رکھا اور کوئی جائیداد یا مل نہیں بنائی۔ انہوں نے سابق وزیراعظم  کے متعلق شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے سینکڑوں اعلانات کیے لیکن عمل نہیں کیا۔

چودھری نثار علی خان نے کہا کہ جس کو ڈان لیکس نے جھوٹا قرار دیا کل وہ میرے حلقے میں آیا لیکن کوئی پوچھے کہ کس نے اس حلقے کے لیے کام کیا؟

پاکستان مسلم لیگ (ن) سے ناراض رہنما نے دعویٰ کیا کہ اس حلقے میں اگر کام کیا تو وہ میں نے کیا باقی سب نے باتیں کیں۔

1985 سے ہر قومی اسمبلی کا حصہ رہنے والے چودھری نثار علی خان  نے اعلان کیا کہ ٹیکسلا اور واہ کی ہمیشہ خدمت کی اور آئندہ بھی کروں گا۔

شرکائے جلسہ پر انہوں نے زور دیا کہ عوام کو ملک اور اپنے مستقبل کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کرنا ہوگا۔


متعلقہ خبریں