امیر و غریب کے لیے یکساں قانون والا نظام لائیں گے،سراج الحق

عمران خان کا مظفر آباد جانے کا فیصلہ سیاسی ڈرامہ تھا، سراج الحق

فوٹو: فائل


سوات: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے ساتھ مل کر نظام بدلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نظام لائیں گے جس میں امیر اورغریب کے لیے یکساں قانون ہوگا۔

انتخابی جلسہ عام  سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2018 کا الیکشن دراصل  نظریے کی جنگ ہے جو آسان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ  فیصلہ اب عوام کے ہاتھ میں ہے۔

متحدہ مجلس عمل کے مرکزی رہنما سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اپنا ووٹ بہت سوچ سمجھ کر استعمال کرے کیوں کہ آپ کے سامنے آپ کا مستقبل ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اپنا مستقبل نااہل حکمرانوں کے ہاتھ میں نہیں دیا جاتا ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ پختون مذہب سے پیارکرنےوالے لوگ ہیں لیکن بین الاقوامی سازش کے تحت پشتون کلچر کو تباہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اب ایسا نہیں ہو گا۔

ایم ایم اے کے مرکزی رہنما سراج الحق نے کہا کہ ہم پاکستان کے کلچرکو آگے لے کرجائیں  گے اور ہر ملکی و غیر ملکی سازش ناکام بنا ئیں گے۔


متعلقہ خبریں