منی لانڈرنگ کیس: فریال تالپور کی حفاظتی ضمانت منظور

الیکشن کمیشن نے فریال تالپور کے خلاف نااہلی کی درخواست خارج کر دی

لاڑکانہ: لاڑکانہ ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں مفرور قرار دیے جانے کے خلاف فریال تالپور کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے، ضمانت 20 لاکھ کے مچلکوں کے عوض منظور ہوئی ہے۔

فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات سے قبل مقدمہ سیاسی انتقامی کارروائی ہے، ایف آئی آر میں کوئی الزام ظاہر نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 21 جولائی کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے آصف زرداری اور فریال تالپور کو مفرور قرار دے کر مقدمہ درج کیا گیا ہے، 35 ارب کی بات کی گئی لیکن زرداری گروپ آف لمیٹڈ کے متعلق ڈیڑھ کروڑ کا نوٹس دیا گیا ہے۔

انہوں نے عدالت عالیہ سے اپیل کی کہ چونکہ ان چھ دنوں میں دو چھٹیاں ہیں اس لیے ضمانت کی معیاد بڑھائی جائے اور 15 روز کے لیے ضمانت دی جائے۔

تاہم لاڑکانہ ہائیکوٹ نے 20 لاکھ کے مچلکوں کے عوض چھ روز کے لیے فریال تالپور کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

21 جولائی کو ایف آئی اے نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو مفرور ملزم قرار دے دیا ہے۔


متعلقہ خبریں