الیکشن2018: حادثے کی لائیو کوریج پر پابندی

ٹی وی اینکرز پر پابندی کا نوٹیفکیشن معطل

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) نے ذرائع ابلاغ (میڈیا) کو ہدایت کی ہے کہ انتخابات کے دوران کسی بھی حادثے کی صورت میں براہ راست کوریج سے اجتناب کیا جائے۔

پیمرا نے ایک ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں ذرائع ابلاغ  سے کہا گیا ہے کہ انتخابات کے دوران ہنگامی صورتحال میں میڈیا ذمہ دارانہ رپورٹنگ کا مظاہر کرے اوررائے دہندگان ( ووٹرز) کو الیکشن و ووٹ ڈال ڈالنے کے طریقہ کار پرمعلومات فراہم کرے۔

ذرائع ابلاغ  کو ہدایت کی گئی ہے کہ جاری کردہ قواعد وضوابط پرعمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

25 جولائی کو ہونے والے انتخابات کے موقع پر ملک بھر میں  20 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے تمام  پولنگ اسٹیشنز پر فوجی اہلکار الیکشن سے قبل 23 جولائی سے تعینات کیے جائیں گے اور 27 جولائی تک تعینات رہیں گے۔

انتخابات کے دوران تین لاکھ سے زائد فوجی اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے۔


متعلقہ خبریں