نادرا نے ساڑھے چھ لاکھ افراد کو ووٹنگ کا اہل بنا دیا


اسلام آباد: نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)  نے پانچ دن میں ساڑھے چھ  لاکھ  شہریوں کو ووٹ ڈالنے کا اہل بنا دیا ہے۔

ترجمان نادرا کے مطابق پانچ دنوں میں  چھ لاکھ  شناختی کارڈز طبع کیے گئے جب کہ کوریئر کمپنی نے پانچ لاکھ  85 ہزار کارڈز نادرا سینٹرز پر پہنچائے ہیں، ان پانچ  دنوں میں تین لاکھ  شہریوں کے شناختی کارڈز ان کے حوالے بھی کیے جا چکے ہیں۔

ترجمان نادرا نے بتایا کہ اب بھی سینٹرز پر تقریباً تین لاکھ  کارڈز موجود ہیں، کارڈز کی طباعت کا عمل  بلاتعطل 24 گھنٹے  جاری رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق نادرا دفاتر آج بدھ  کے روز بھی دو بجے تک کھلے ہیں تاکہ شہری اپنے کارڈز وصول کرکے ووٹ  ڈال سکیں۔

آج کے عام انتخابات میں رائے دہندگان (ووٹرز) کی تعداد 2013 میں ہونے والے انتخابات سے 23 فیصد زائد ہے اور آج  دس کروڑ 59 لاکھ  سے زائد رجسٹرڈ رائے دہندگان (ووٹرز) اپنے امیدواروں کا چناؤ کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں