حیدرآباد: سیاسی جماعت کے دفتر پر دھماکہ، تین افراد زخمی

Crime-Scene

ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق، دوستوں نے لاش چھپادی


حیدرآباد: لطیف آباد میں ایک سیاسی جماعت کے انتخابی دفتر کے  باہر دھماکے سے اس کے تین کارکن  زخمی ہوگئے۔

لطیف آباد یونٹ نمبر آٹھ میں نامعلوم افراد سیاسی جماعت کے دفتر پر دھماکہ خیز مواد پھینک کر فرار ہوگئے جس کے پھٹنے سے دفتر میں موجود تین کارکن زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اُنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی)  حیدرآباد عدیل چانڈیو نے بتایا ہے کہ دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوا جس کی شناخت ڈرائیور شعیب کے نام سے ہوئی ہے۔

دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس نے واقعے کے فوری بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی تلاش شروع  کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکہ انتخابات سے قبل خوف و ہراس پھیلانے اور انتخابات کے خلاف سازش ہے، پولیس مکمل طور پر الرٹ  ہے۔


متعلقہ خبریں