کون کہاں ووٹ ڈالے گا ؟

وہ حلقہ جہاں 100 سال سے زائد عمر کے 122 افراد نے ووٹ کاسٹ کیا


اسلام آباد: مختلف جماعتوں کے اہم سیاسی رہنما اور نگراں حکومت کے عہدیدار ووٹ کاسٹ  کرنے کے لیے اپنے اپنے حلقوں میں پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان حلقہ این اے 53 بنی گالہ اسلام آباد، نون لیگ کے صدر شہباز شریف حلقہ این اے 132 ماڈل ٹاؤن لاہور، پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری حلقہ این اے 213 نواب شاہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری حلقہ این اے200 نوڈیرو سے ووٹ کاسٹ کریں گے۔

پاکستان سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال آٹھ بجے گلشن اقبال بلاک تیرہ ایس ایم پبلک اسکول میں اپنا ووٹ ڈالیں گے جبکہ جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کےسربراہ  فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان کے حلقہ این اے 38، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)  کے سربراہ اسفند یارولی چارسدہ این اے 23، مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین حلقہ این اے 69 گجرات سٹی، متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق  ستار حلقہ این اے 245 نیشنل اسکول پی آئی بی کالونی اور جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق حلقہ این اے سات لوئر دیر کے گاوں ثمر باغ میں اپنا ووٹ کاسٹ  کریں گے۔

صدر مملکت پاکستان ممنون حسین اپنا حق رائے دہی کراچی میں استعمال کریں گے جبکہ نگران وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک سوات میں ووٹ کاسٹ کریں گے، دیگر اہم سیاسی شخصیات میں قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ حلقہ این اے 23 چارسدہ گاوں تنگی، پاکستان مسلم  لیگ ضیا کے سربراہ اعجاز الحق بہاولنگر کے علاقے  ہارون آباد، بختاور بھٹو زرداری نوابشاہ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اپنے آبائی علاقے چاغی،  مولانا سمیع الحق نوشہرہ اور سابق وزیراعلیٰ  خیبرپختونخوا پرویزخٹک نوشہرہ این اے 26 میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

ان کے علاوہ اسپیکراسد قیصرصوابی این اے 18، نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا دوست محمدخان این اے 35  بنوں، چوہدری نثار اپنے آبائی حلقہ این اے 63 چکری، ایم کیو ایم  کے ڈپٹی کنوینر عامر خان گورنمنٹ بوائز اسکول لیاقت آباد، شیری رحمان گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول عبداللہ  شاہ غازی، ڈاکٹرعارف علوی ڈی ایچ اے ماڈل اسکول فیز سیون، مسلم لیگ نون کے صوبائی صدر امیر مقام سوات این اے 3 میں اپنا ووٹ ڈالیں گے۔

سابق وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ سیہون شریف، خورشید شاہ اور سید ناصر شاہ  سکھر، عمران اسماعیل ڈی ایچ اے گرلز کالج  فیز 8  ڈی ایچ اے اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی راولپنڈی میں ووٹ کاسٹ کریں گے۔


متعلقہ خبریں