قومی کے لیے سبز، صوبائی اسمبلی کے لیے سفید بیلٹ پیپر


اسلام آباد: ملکی تاریخ کے گیارہویں انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹرز کے لیے ہدایات جاری کی ہیں جس کے مطابق قومی اسمبلی کے لیے سبز اور صوبائی اسمبلی کے لیے سفید بیلٹ پیپر استعمال ہو گا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے ایک ایک امیدوار کو ووٹ دیا جا سکتا ہے جب کہ ووٹر کو پولنگ اسٹیشن میں موجود افسر کو شناختی کارڈ دکھانا ہو گا،  شناختی کارڈ  دکھانے کے بعد ووٹر فہرست میں موجود نام پر نشان لگانا ہو گا۔

ووٹرز کو بیلٹ پیپرز کی کتاب پر مختص جگہ پر انگوٹھا لگانا ہو گا، ووٹر خفیہ رائے شماری کے لیے من پسند امیدوار کے نشان پر ٹھپہ لگائے گا جس کے بعد سبز بیلٹ پیپر کو سبز باکس اور سفید بیلٹ پیپر کو سفید باکس میں ڈالنا ہو گا۔


متعلقہ خبریں