خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکے جانے کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے صوابی اور مالاکنڈ میں تین پولنگ اسٹیشنوں  پر خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکے جانے کا نوٹس لے لیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ای سی پی مانیٹرنگ سیل کے جینڈر ڈیسک نے  ڈپٹی کمشنر صوابی سے رابطہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے قواعد و ضوابط اور ضابطہ اخلاق کے مطابق خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنا یا اس ضمن کسی بھی قسم کا کوئی معاہدہ کرنا صریحاً غیرقانونی ہے۔

ای سی پی  کے نوٹس لینے پرمتعلقہ ڈپـٹی کمشنر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک پولنگ اسٹیشن پر خواتین رائے دہندگان کی پولنگ شروع کرا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ای سی پی نے ہدایت کی ہے دیگر پولنگ اسٹیشنوں پر بھی خواتین کی پولنگ شروع کروائی جائے۔


متعلقہ خبریں