نواز شریف اور مریم نواز ووٹ نہیں ڈال سکیں گے

نواز شریف اور مریم نواز ووٹ نہیں ڈال سکیں گے | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سزائے قید پانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز جیل میں قید ہونے کی وجہ سے اپنے ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے۔

جیل میں قید افراد کے لیے پوسٹل بیلٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس کے ذریعے اڈیالہ جیل میں قید 400 مرد و خواتین اسیروں نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا ہے۔

پولنگ عمل کے متعلق اپ ڈیٹس: لائیو: کراچی میں دھاندلی کی کوشش ناکام، متعدد گرفتار

ضلعی الیکشن کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز 15 جولائی کو پوسٹل بیلٹ حاصل کرنے کے لیے درخواست کر سکتے تھے لیکن انہوں نے درخواست جمع نہیں کرائی۔

الیکشن سے قبل انتخابی کمیشن نے اپنے حلقہ انتخاب سے باہر مقیم افراد کو پوسٹل بیلٹ کی سہولت حاصل کرنے کے لیے تاریخوں کا اعلان کیا تھا۔ ریٹرننگ افسران سے پوسٹل بیلٹ حاصل کرنے والے پوسٹ سروس کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکتے تھے۔


متعلقہ خبریں