الیکشن 2018 کے دوران پولنگ کا وقت نہ بڑھانے کا فیصلہ


اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں جاری گیارہویں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت نہیں بڑھایا جائے گا۔

انتخابی کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ مقررہ وقت تک جو لوگ پولنگ اسٹیشنز کے اندر موجود ہوں گے وہی ووٹ ڈال سکیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ اسٹیشن کے اندر موجود ووٹرز کو ہی چھ بجے کے بعد ووٹ ڈالنے کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی دیکھیں: لائیو: کراچی میں دھاندلی کی کوشش ناکام، متعدد گرفتار

بدھ کو انتخابی عمل شروع ہونے کے بعد متعدد امیدواروں اور سیاسی رہنماؤں نے الیکشن کمیشن سے پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔ ن لیگ کی جانب سے انتخابی کمیشن کو اس مقصد کے لیے خط بھی لکھا گیا تھا۔

پاکستان بھر میں ہونے والے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے لیے 10 کروڑ 50 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں