الیکشن 2018 کا جنون سوشل میڈیا پر چھا گیا


اسلام آباد: ملک بھر میں الیکشن 2018 کا جنون سر چڑھ کر بول رہا ہے، انتخابات کی اسی گہما گہمی میں ٹوئٹر بھی پیش پیش رہا، الیکشن کے جنون کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر پہلے  پانچ  میں سے  چار ٹرینڈز الیکشن 2018 کے حوالے سے ہیں۔

خاص بات یہ ہے کہ نا صرف ملکی بلکہ غیر ملکی میڈیا بھی پاکستان میں ہونے والے آج کے انتخابا ت کی کوریج میں پیش پیش ہے۔

ان ٹرینڈز میں ٹوئٹر صارفین کی کیا سرگرمیاں رہیں، آیئے دیکھتے ہیں۔

#1: #ElectionResults

ٹوئٹر صارفین اس ٹرینڈ میں اب تک موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج شیئر کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کے اب تک موصول ہونے والے نتاِج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنی آبائی سیٹ  سے  ہار رہے ہیں۔

 

ایک صارف نے خواہش ظاہر کہ لمحہ بہ لمحہ نتائج بتا نے کے بجائے ایک ہی بار عمران خان کو اگلا وزیرِ اعظم اعلان کر دیا جائے۔

 

 

ایک اور صارف کے مطابق لاہور کی ایک نشست پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو پاکستان پیپلز پارٹی (پی ٹی آئی) کے علیم خان نے شکست دے دی ہے۔

#ElectionPakisntan2018 #2

اس ٹرینڈ میں الیکشن کے سلسلے میں دن بھر کی مصروفیات کی جھلکیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔

ایک صارف نے اپنی ٹویٹ کے ساتھ چند تصاویر شیئر کی ہیں جن میں موجودہ اور سابقہ آرمی چیف ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ اسٹیشن پر موجود ہیں۔

ایک اور صارف نے بلوچستان کی  ایک تصویر شیئر کی جس میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پاک فوج کا ایک جوان گرمی میں بیٹھے ایک ضعیف العمر ووٹر کو پانی پلا رہا ہے، ساتھ  ہی  ووٹرز کی ایک لمبی قطار بھی نظر آرہی ہے۔

#JeetayGaKaptaan   

جیسے جیسے نتائج سامنے آرہے ہیں، جیت گیا کپتان کے نام سے یہ ٹرینڈ بہت تیزی سے اوپر آرہا ہے، اس ٹرینڈ میں شامل صارفین قومی اسمبلی کی مختلف نسشتوں کے غیر حتمی نتائج شیئر کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں