انتخابی نتائج نہ بتانے والوں کے خلاف ایکشن کا اعلان


اسلام آباد: سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا ہے کہ اگر کسی حلقے میں شکایات ہیں تو براہ راست رابطہ کیا جائے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان  کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب کے الزامات کی تحقیقات کیں، مختلف جماعتوں کے پولنگ ایجنٹس ناکامی پر بغیر فارم  لیے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن پر امن انعقاد پر پہنچ چکا ہے، کسی نے پریس کانفرنس کی کہ راولپنڈی اور لاہور میں نتائج نہیں دیے جا رہے، اس کے لیے راولپنڈی اور لاہور کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران سے بات کی ہے۔

بابر یعقوب کا کہنا تھا کہ ڈی آر او لاہور نے ایسے بیانات کی تردید کرتے ہوئے رزلٹ نہ دیے جانے والوں کے خلاف ایکشن لینے کا اعلان کیا ہے۔

ڈی آر او لاہور نے کہا ہے کہ اگر کسی کو فارم 45 نہیں مل رہا تو متعلقہ پولنگ اسٹیشن کا بتایا جائے، فارم 45 سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن سے بھی لے سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیسے ہی پہلا نتیجہ آیا میڈیا سے شیئر کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں