امریکی صدر کی روسی ہم منصب کو ملاقات کی دعوت


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی ہم  منصب ولادی میر پیوٹن کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی دعوت دے دی ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر کی دعوت کے بعد دونوں ملکوں کے صدور کی دوسری ون ٹو ون ملاقات اس سال خزاں کے موسم میں متوقع  ہے۔

امریکی صدر نے مشیر قومی سلامتی جان بولٹن کے ذریعے روسی صدر کو امریکی دورے کی دعوت بھجوائی ہے۔

اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ وہ صدر پیوٹن سے مزید ملاقات کی امید رکھتے ہیں تاکہ ان معاملات پر عملدرآمد کیا جا سکے جو گزشتہ ملاقات میں طے ہوئے تھے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق روس غیر قانونی اقدامات میں ملوث 12 امریکی شہریوں سے تحقیقات چاہتا ہے، روسی صدر پیوٹن نے ٹرمپ سے ملاقات میں تحقیقات کی تجویز پیش کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے امریکی شہریوں سے تحقیقات کرنے کی روسی تجویز مسترد کر دی ہے،  ٹرمپ نے پیوٹن کی تجویز سے اتفاق نہیں کیا۔


متعلقہ خبریں