ہوائی لباس پہن کر اڑنا ممکن ہو گیا

اب ہوائی لباس میں دنیا کی سیر|HUMNEWS.PK

لندن: اگر آپ نے کبھی تخیل کی آنکھ سے خود کو”آئرن مین” کی طرح فضاؤں میں پرواز کرتے دیکھا ہے اور حسرت محسوس کی ہے تو آپ کے خوابوں کو حقیقت کی شکل دینے کے لیے برطانیہ میں ایسا ہی لباس تیار کرلیا گیا ہے۔

جی ہاں اب آپ ہوائی لباس پہن کر ہواؤں میں اڑ سکتے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک برطانوی تاجر نے لندن کے ڈپارٹمنٹ اسٹورمیں لوہے کے ہوائی لباس کی فروخت شروع کردی ہے جس کی قیمت 340،000 پاؤنڈز ہے۔

یہ ایک بہت ہی منفرد اور جدید لباس ہے جسے پہن کرآپ ہواؤں میں یوں اڑ سکتے ہیں جیسے زمین پر چہل قدمی کر رہے ہوں۔ اس لباس میں جہاز کے چھوٹے چھوٹے پانچ سے زائد انجن نصب ہیں جو پائلٹ کے بازوں اور اس کی پشت پر لگائے گئے ہیں اور یہی نہیں اس میں الیکٹرونکس اور تھری ڈی پرنٹڈ پارٹس بھی لگائے گئے ہیں،  یہ روبرٹ ڈؤنی جر کی فلم ”آئرن مین” میں استعمال ہونے والے لباس کی طرح ہے۔

یہ لباس جہازوں کے پٹرول یا ڈیزل پر 32 میل فی گھنٹہ کی ریکارڈ رفتار سے اپنا سفر طے کرتا ہے اور 12 ہزار فٹ کی بلندی تک جا سکتا ہے۔ اس کے موجد رچرڈ برؤننگ نے کچھ حفاظتی وجوہ کی بنا پر چند میٹر کی بلندی پر اس کا عملی مظاہرہ کیا۔

رچرڈ برؤننگ کے مطابق ایک منٹ کی پرواز کے لیے اسے چار لیٹر تیل کی ضرورت ہوتی ہے جس کے بعد آپ باآسانی تین سے چار منٹ اڑ سکتے ہیں جبکہ سرد موسم میں نو منٹ تک اس کی پرواز کے مزے لیے جا سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں