پی ٹی آئی کا اعلیٰ سطحی اجلاس بنی گالہ میں طلب

2013 کا الیکشن فکس تھا، عمران خان | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کا اہم اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس بنی گالہ میں طلب کرلیا ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت منعقد ہونے والا اجلاس دوپہر ڈھائی بجے منعقد ہوگا۔

ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں انتخابی نتائج کے بعد کی صورتحال پر غورو خوص کیا جائے گا۔

ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ اجلاس میں حکومت کی تشکیل کے لیے دیگر جماعتوں سے رابطے کی خاطرکمیٹیاں بھی تشکیل دی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں حکومت سازی کے امور پر بھی مشاورت کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں