جاپان: موبائل مسجد کا ماڈل عوام کے سامنے پیش

جاپان: موبائل مسجد کا ماڈل عوام کے سامنے پیش|humnews.pk

ٹوکیو: جاپان میں مسلمانوں کے لیے پہلی موبائل مسجد کا ماڈل منظر عام  پر آ گیا ہے۔

جاپانی کمپنی کی جانب سے 2020 کے اولمپکس میں دنیا بھر کے مسلمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے ٹرک میں ایک ایسی مسجد تعمیر کی گئی  ہے جسے ضرورت کے مطابق ایک سے دوسری جگہ منتقل کیا جا سکتا ہے۔

سفید اور نیلے رنگ سے سجائی جانے والی اس مسجد کو ٹوکیو اسٹیڈیم کے باہر رکھا گیا ہے، مکمل طور پر ایئرکنڈیشنڈ مسجد میں بیک وقت  50  افراد نماز ادا کرسکتے ہیں جب کہ اس میں وضو خانے سمیت دیگرسہولتیں بھی موجود ہیں۔

کمپنی کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ مسجد کی تعمیر کا مقصد اولمپکس 2020 کے لیے بڑی تعداد میں آنے والے مسلمان کھلاڑیوں کو نماز کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کھلاڑیوں کے لیے مختلف مقامات  پر نماز کی ادائیگی کے لیے کمرے تو موجود ہیں لیکن یہ مسجد اسٹیڈیمز کے  باہر نمازیوں کو سہولت فراہم کرے گی، ان کا کہنا تھا اگر ملائیشیا، افریقہ، انڈونیشیا  اور مشرق وسطیٰ سے آئے ہوئے لوگ اس مسجد کو دنیا میں امن کے فروغ  طور پر استعمال کریں گے تو ہمیں خوشی ہو گی ۔


متعلقہ خبریں