عمران آپ کا خیال رکھیں گے، بشری بی بی کا پیغام

بشریٰ بی بی (bushra bibi)

اسلام آباد: عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی فتح  پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ اللہ نے ایسا رہنما دیا ہے جو آپ کا خیال رکھے گا، آپ کا لیڈر آپ کی حفاظت بھی کرے گا۔

عوام کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عوام کو سلام  اور انتخاب کی مبارک ہو، مظلوم عورتوں، بیواؤں اور یتیموں کو بھی مبارک ہو۔

قومی اسمبلی میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد عمران خان ملک کے متوقع وزیراعظم کے طور پر سامنے آئے ہیں، ان کی جماعت نے قومی اسمبلی اور خیبرپختونخوا میں اکثریت حاصل کی ہے جبکہ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ نون کے تقریباً مساوی نشستیں حاصل کی ہیں۔

عمران خان نے انتخابی نتائج آنے کے بعد عوام سے خطاب کرتے ہوئے اپنی حکومت کی ترجیحات کا اعلان کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ان کی تمام تر پالیسیوں کا مرکز کمزور طبقہ ہو گا، ان کی حکومت سیاسی مخالفین کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کرے گی۔

تاہم کئی سیاسی جماعتوں نے انتخابی نتائج تسلیم  کرنے سے انکار کیا ہے اور انتخابات کی شفافیت پر سوال اٹھا دیا ہے۔


متعلقہ خبریں