یمنی فوج کے آپریشن میں 25 حوثی باغی ہلاک


صنعاء: صوبہ البیضا میں یمنی فوج نے حوثی باغیوں کے خلاف آپریشن کرکے ضلع الملاجم  کا بیشتر علاقہ آزاد کرا لیا ہے، جمعرات کی صبح ہونے والے اس آپریشن کے نتیجے میں 25 حوثی باغی ہلاک اور دس زخمی ہوئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سرکاری فوج نے کارروائی الحجفہ کے علاقے سے شروع  کی اور پیش قدمی کرتے ہوئے عفر تک پہنچ گئی، اس طرح 40 کلو میٹر کا علاقہ کلیئر کرا لیا گیا ہے، مزید 18 کلو میٹر کا علاقہ اب بھی باغیوں کے قبضے میں ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹر کے مطابق یمنی فوج کے ایک جنرل نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر اس خبر کی تصدیق کر دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حوثیوں کے خلاف لڑائی جاری ہے اور اس میں ان کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے، انہوں نے حوثیوں کے پچیس جنگجوؤں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ لڑائی میں دس حوثی زخمی ہو گئے ہیں، یمنی فوج نے ان کے قبضے سے مختلف اقسام کے ہتھیار بھی برآمد کر لیے ہیں۔


متعلقہ خبریں