پنجاب اسمبلی میں پی ایم ایل (ن) سرفہرست

اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہیں بچ گئیں

لاہور:  پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب اسمبلی کی 127 نشستیں جیت کر سرفہرست ہے جب کہ تحریک انصاف 118 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر۔

الیکشن کمیشن نے اب تک موصول ہونے والے نتائج کی بنیاد پر پنجاب سے صوبائی اسمبلی کے 371 میں سے 289 حلقوں کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔

عام  انتخابات کے نتائج کے مطابق پنجاب اسمبلی کی 27 نشستوں پر آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔

پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کی اسمبلی میں اب تک مسلم لیگ (ق) نے سات، پاکستان پیپلزپارٹی نے  چھ، پاکستان عوامی راج پارٹی نے دو، فنکشنل مسلم لیگ نے ایک اور بلوچستان عوامی پارٹی(باپ) نے ایک نشست حاصل کی ہے۔

پنجاب اسمبلی میں نشستوں کی کل تعداد 371  ہے جس میں سے 297 جنرل نسشستیں ہیں جب کہ 66 خواتین اورآٹھ  نشستیں غیر مسلموں کے لیے مختص ہیں۔

پنجاب میں رائے دہندگان (ووٹرز) کی کل تعداد چھ کروڑ چھ  لاکھ  72  ہزار 868 ہے۔

پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں مسلم لیگ نون، پاکستان تحریک انصاف، پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین، تحریک لبیک، ملی مسلم لیگ اور متحدہ مجلس عمل سمیت دیگر جماعتوں نے حصہ لیا۔


متعلقہ خبریں