معصوم پادری اینڈریو کو رہا کرو ورنہ۔۔۔؟ ٹرمپ کی ایردوان کو دہمکی


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رجب طیب ایردوان سے مطالبہ کیا ہے کہ پادری اینڈریوبرنسن کو فوری رہا کیا جائے بصورت دیگر ترکی پر مزید پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔

صدر ٹرمپ نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا ہے امریکہ عظیم مسیحی پاسٹر انیڈریو برونسن کی طویل مدت کی قید پر ترکی کے خلاف وسیع تر پابندیاں لگائے گا۔


ان کا کہنا تھا کہ وہ بڑی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں لہذا اس معصوم مذہبی شخصیت کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

امریکی صدر کی جانب سے دھمکی کے جواب میں ترک وزیرخارجہ چاوش اولو نے کہا ہے کہ ترکی کوکوئی ڈکٹیٹ نہیں کرواسکتا ہے اور ہم اس قسم کی دہمکیوں کو ہرگز قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سب کو قوانین کی پابندی کرنے کی ضرورت ہے۔

امریکی پادری اینڈریوبرنسن کو دہشت گردوں کی معاونت کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے اورعدالت نے انہیں 21 ماہ تک نظر بند رکھنے کا فیصلہ سنایا ہے۔

پادری اینڈریوبرنسن صحت کی خرابی کے سبب گھر میں نظر بند ہیں۔

 


متعلقہ خبریں